ہرے مصالحے کے آلو

sunrise1

New member
May 24, 2017
89
0
0
#1

اجزاء
 چھوٹے سائز کے آلو ----- ایک کلو
 نمک ----- حسب ذائقہ
 لہسن ----- چار سے چھ جوئے
 سفید زیرہ ------ ایک کھانے کا چمچ
 ہری مرچیں ------ دس سے بارہ عدد
 ہرا دھنیا ------ ایک گٹھی
 پودینہ ------ ایک گٹھی
 لیموں کا رس ----- تین سے چار کھانے کے چمچ
 کوکنگ آئل ----- چار سے چھ کھانے کے چمچ



ترکیب
آلو ابال کر ٹھنڈے کر لیں اور چھیل کر ایک طرف رکھ دیں -

لہسن٬ سفید زیرہ٬ ہری مرچیں٬ پودینہ اور ہرا دھنیا لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر چٹنی پیس لیں -

  کڑاہی یا فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور چٹنی کو تین سے چار منٹ کے لیے فرائی کر لیں -

     ابلے ہوئے آلو اور نمک چٹنی میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں

 

Latest posts