Eid Mubarak - عید مبارک

  • جو شخص بہانہ بنانے میں بہت اچھا ہو ، وہ کسی اور کام میں اچھا نہیں ہو سکتا
  • پیسہ بدترین آقا ہے، مگر بہترین غلام بھی ہے
  • کسی فرد یا قوم کو برباد کرنا ہے تو اس کی امید کو مار ڈالیے اور اگر اسے تعمیر کرنا ہے اس کی امید کا دیا روشن کیجئے
  • کامیابی سوچ سے ملتی ہے
  • زندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کیلئے تیز چلنا ضروری نہیں، بلکہ ہر رکاوٹ کے باوجود چلتے رہنا اور مسلسل چلتے رہنا ضروری ہے
  • جب باتیں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو جھوٹ اور غلط فہممی کا خاتمہ ہو جاتا ھے
  • بہت اونچے پہاڑ پر چڑھنے کے لئیے قدم آہستہ آہستہ اٹھانا پڑتے ہیں
  • تین چیزیں نیکی کی بنیاد ہیں، تواضع بے توقع, سخاوت بے منت اور خدمت بے طلبِ مکافات
  • غربت اور افلاس کی وجہ پیداوار کی کمی نہیں، بلکہ اسکی غلط تقسیم ہے
  • دولت ہونے سے آدمی اپنے آپ کو بھول جاتا ہے اور دولت نہ ہونے سے لوگ اس کو بھول جاتے ہیں

Jul 5, 2016
258
5
18
Karachi
#11
کوئی اتنا چاہے ہمیں تَو بتانا
کوئی تمہاری فکر کرے تَو بتانا

عید مُبارک تَو ہر کوئی کہہ دیتا ہے
کوئی ہمارے انداز میں کہے تَو بتانا
 
Jul 5, 2016
258
5
18
Karachi
#12
نہ جانے اس برس یہ عید کیسے ہم گزاریں گے
یہ آنسو کتنے دل پہ کتنے پلکوں سے اتاریں گے

ہمیں گلے ملے گا کوئی تیری یاد آئے گی
تمہاری یاد میں دل کی یہ دنیا ہم سنواریں گے

تمہارے ساتھ گزرے وقت کی یادوں میں کھو کر ہم
تری یادوں کی خوشبو سے اسے ہم اور نکھاریں گے

نہ جانے اس برس یہ عید کیسے ہم گزاریں گے
یہ آنسو کتنے دل پہ کتنے پلکوں سے اتاریں گے
 

Forum statistics

Threads
979
Messages
4,562
Members
137
Latest member
_Snooker2.0

Latest posts